مسلم لیگ (ن) کے کارکن چٹان کی طرح متحد ہیں، طلال چوہدری

بدھ 11 جولائی 2018 23:15

مسلم لیگ (ن) کے کارکن چٹان کی طرح متحد ہیں، طلال چوہدری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) چک نمبر 109روڈا میں وزیر مملکت برائے داخلہ وامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 99چوہدری اکبر علی گجر،عزیزالرحمن ،رانا ریاض الحق ،محمد عارف نمبردار،محمدبوٹا کونسلر،سجاد فریدی ودیگر انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن چٹان کی طرح متحد ہیں ملک بھر میں موجود کارکن مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں مسلم لیگ میں دراڑیں ڈالنے اور گروپ بندیوں کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا الیکشن میں مسلم لیگ پوری قوت کے ساتھ متحدہوکر عوام کی طاقت سے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے شہباز شریف نے صوبہ بھر میں عملی خدمت کی ہے باشعور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں ہی ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن رہے گا ۔