Live Updates

مسلم لیگ ن کی فیصل آباد انوکھی انتخابی مہم

لیگی امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ووٹرز کا لبھانے کے لیے رقاصہ بلا لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 جولائی 2018 21:00

مسلم لیگ ن کی فیصل آباد انوکھی انتخابی مہم
فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی 2018ء) :مسلم لیگ ن کی فیصل آباد انوکھی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ لیگی امیدوار کی کارنر میٹنگ میں ووٹرز کا لبھانے کے لیے رقاصہ بلا لی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں بڑا سیاسی و انتخابی معرکہ متوقع ہے۔2017 کی مردم شماری کے مطابق شہر کی کل آبادی سات لاکھ کے قریب ہے جس کی وجہ سے لاہور کے بعد یہ دوسرا شہر ہے جس میں 10قومی اور 21 صوبائی حلقے ہیں۔

حلقوں کی تفصیلات دیکھی جائیں تو حالات کچھ یوں ہیں کہ این۔اے 102 سے گزشتہ سال جیت کا تاج پہننے والے طلال چوہدری اس بار پھر میدان میں ہیں لیکن اس بار قومی اسمبلی کے سابق رکن ، پی ٹی آئی کے نواب شیر وسیر ایک مضبوط حریف کی شکل میں ان کے مد مقابل ہیں۔

(جاری ہے)

شیر وسیر نے 2008 میں یہ حلقہ اپنے نام کیا لیکن 2013 میں طلال چوہدری نے انہیں شکست دی ۔ایک اور اہم حلقہ این اے 106 ہے جہاں رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن ہی کے سابقہ ایم این اے نثار جٹ آمنے سامنے ہوں گے۔

یہاں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری رہنے کی امید ہے۔اسی طرح نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی دس میں سے 6 سیٹوں پر ابھی بھی مسلم لیگ ن کا کافی مضبوط ہے تاہم بقیہ نشستیں تحریک انصاف کے پاس جا سکتی ہیں۔ایسا بھی مسلم لیگ ن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کو کمزور سیاسی پوزیشن اور تگڑے حریف کا سامنا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائدین ووٹرز کو لبھانے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کررہے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن نے ایک انتخابی مہم نے ووٹرز کو لبھانے کے لیے اخلاقیات کو پیچھے چھوڑ دیا اور ووٹرز کو ترغیب دلانے اورر اکھٹا کرنے کے لیے رقاصہ کو بلالیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات