کوئٹہ ،عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہے،انجینئر زمرک خان اچکزئی

ہارون بلور کی شہادت پشتون قوم کے لئے ایک عظیم سا نحہ ہے، عام انتخابات میں کسی کے لئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑینگے،رہنما اے این پی

بدھ 11 جولائی 2018 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی بی قلعہ عبداللہ سے نامزد امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہے ہارون بلور کی شہادت پشتون قوم کے لئے ایک عظیم سا نحہ ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی عام انتخابات میں کسی کے لئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑینگے مرکزی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا اس فیصلے کے پابند ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف وفود اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ملک عثمان اچکزئی ‘ حاجی عبدالجبار کاکڑ ‘ لالہ خان مسے زئی اور عجب گل کاکڑ حبیب زئی نے بھی خطاب کیا ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جب اصولوں کی سیاست پر ہمارے اتحادی ساتھ نہیں چلے تو ہم اس وقت اقتدار سے الگ ہوئے تھے مگر کچھ لوگوں نے جس مقصد پر پشتونوں سے ووٹ لئے تھے وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر 5 سال جس کے ساتھ اتحادی رہے ان سے پشتونوں کے مفاد پر نہ تو کوئی اختلاف رکھا نہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پانچ سال اقتدار میں رہ کر تمام تر اختیارات لانے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تو ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو تعلیم ‘ صحت کے شعبوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ زراعت اصلاحات لانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں 5 سال تک اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرکے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ یہاں کے پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی کو عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرکے اپنے حقوق کے لئے پشتون دوستی کا ثبوت دیں پشتونوں کی بقاء ترقی اور خوشحالی کی ضامن عوامی نیشنل پارٹی ہے۔