سوئزرلینڈ نے کراچی میں قائم قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 جولائی 2018 21:45

سوئزرلینڈ نے کراچی میں قائم قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سوئزرلینڈ نے کراچی میں قائم قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ نے پاکستان کے شہر کراچی اور امریکی شہر لاس اینجلس میں قائم قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئزرلینڈ کی حکومت نے ان دونوں شہروں میں سوئس شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر کے باعث اپنے قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ سرکاری سطح پر معاہدہ طے پا جانے کے بعد سوئزرلینڈ کراچی میں قائم قونصلیٹ بند کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :