لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کردی

بدھ 11 جولائی 2018 23:31

لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے پی پی 184 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار جگنو محسن کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حلقہ کے ووٹر مرتضی نیازی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی طرف سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ امیدوار جگنو محسن نے کاغذات نامزدگی میں اپنی اراضی اور بنک اکائونٹس کی مکمل تفصیل ظاہر نہیں کی۔ جگنو محسن نے اپنے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی۔ خلاف قانون جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور الیکشن لڑنے سے روکنے کا حکم دے۔