Live Updates

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کو عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا

ہماری 3 شرائط مان لی جائیں تو ہم عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردارہونے کو تیار ہیں،فاروق ستار کا بڑا بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 جولائی 2018 21:58

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کو عمران خان ،نواز شریف ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2018ء) :فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کو عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا۔فاروق ستار نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 3 شرائط مان جائیں تو ہم عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردارہونے کو تیار ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کو منی پاکستان کی حیثیت حاصل ہے اور اس کی سیاست نے ہمیشہ سے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کراچی میں نیشنل اسمبلی کی نشستیں کی 20 سے بڑھ کر 21 ہوچکی ہیں ۔کراچی میں موجود قومی اسمبلی کے حلقوں میں NA 236سے لے کر NA256تک کے حلقے شامل ہیں۔کراچی میں ایک لمبے عرصے سے ایم کیو ایم کا راج رہا ہے تاہم منی پاکستان پر حکومت کرنے والی اور کراچی کی بنیاد پر سیاست کرنے والی یہ اہم ترین پارٹی نہایت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کے مائنس ہونے کے بعد اس پارٹی کا نام تبدیل کر کے ایم کیو ایم پاکستان رکھ دیا گیا جس کی سربراہی فاروق ستار کے ہاتھوں آ گئی۔تاہم سینیٹ الیکشن میں اس پارٹی کو اندرونی اختلافات نے 2 حصوں میں تقسیم کردیا۔ایک حصہ ایم کیوایم بہادر آباد اور ایک حصہ اور بنا ۔تاہم اس الیکشن میں ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم نے متحد ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما فاروق ستار نے الیکشن سے پہلے ہی بڑا اعلان کردیا۔فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کو عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہماری 3 شرائط مان لی جائیں تو ہم عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردارہونے کو تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری شرائط یہ ہیں کہ مردم شماری کے بنیاد پر کراچی کی حلقہ بندی کی جائے،کراچی کو وفاق سے 150ارب اور صوبے سے 50ارب سالانہ دلانے کی یقین دہانی کروائی جائے اور کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ اگر ان کی یہ شرائط مان لی جائیں تو انکے نمائندے مسلم لیگ ن،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات