سینیٹر سراج الحق کا غلام احمد بلو ر کو ٹیلی فون، پشاور دھماکہ کی مذمت

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سینیٹر سراج الحق کا غلام احمد بلو ر کو ٹیلی فون، پشاور دھماکہ کی مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اور پشاور بم دھماکہ کی شدید مذمت اور ہارون بلور و دیگر شہدا کی شہادت پر غلام احمد بلور سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ حملہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے ۔ سراج الحق نے غلام احمد بلور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔سراج الحق نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔