مقبوضہ کشمیر ،کپواڑہ حملے میں بھارتی فوجی کمانڈو ہلاک، ایک زخمی

بدھ 11 جولائی 2018 23:45

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو ہلاک جبکہ ایک اور شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق Mukul Meena نامی کمانڈو ضلع کے علاقے کنڈی میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر درگمولہ کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔