Live Updates

خیالی وزیراعظم عمران کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، مولا بخش چانڈیو

عمران خان چور دروازے کے متلاشی ہیں اور ویسے بھی یہ ان کا آخری الیکشن ہے اسی لیے ان کے بیانات کسی بجھتے دیئے سے کم نہیں، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

بدھ 11 جولائی 2018 23:48

خیالی وزیراعظم عمران کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا، مولا بخش چانڈیو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خیالی وزیراعظم عمران خان کا خواب 25 جولائی کو ٹوٹنے والا ہے کیوں کہ ان کی باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عقل، اخلاق اورعمر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے عمران خان کی بدھ کو کی گئی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس عوامی منشور نہ ہو وہی عوام میں جا کر مخالفین کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کرتا ہے جب کہ منشور رکھنے والے خاموش رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے پہلے بھی کئی ایسے کٹھ پتلی کھڑے کیے جو مٹی میں مل گئے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان چور دروازے کے متلاشی ہیں اور ویسے بھی یہ ان کا آخری الیکشن ہے اسی لیے ان کے بیانات کسی بجھتے دیئے سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی باریاں نہیں لیتی ووٹ لیتی ہے اور اب وہ دور گیا جب قوم کو پاگل بنایا جاتا تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں کیوں کہ قوم باشعور ہوچکی۔مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کے اس بیان کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نہ ہوتی تو بی بی مریم اور بے بی بلاول باریاں لیتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات