پبلک گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد

بدھ 11 جولائی 2018 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگراٌنے ذرائع آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی سواریوں میں لیکویڈ پٹرولیم گیس(ایل پی جی)کے سلندڑ استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے عوام کو پابند کیا ہے کہ موٹر سائیکل، بسوں، کوچز اور ویگن پر ایل پی جی گیس سلنڈر نہ لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

اوگرا نے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو احکامات بذریعہ خط ارسال کردیے ہیں اور انہیں سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ایل پی جی پٹرول کی نسبت ایک سستا ایندھن ہے جسے موٹر سائیکل، بسوں، کوچز، ویگن اور کار میں پٹرول کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ ٹھوکر لگنے یا تپش سے سلنڈر پھٹنے کا اندیشہ رہتا ہے۔