جولائی باطل کی شکست اور حق کی فتح کا دن ہے، مصطفی کمال

سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلی ہوگا،ریلی سے خطاب

بدھ جولائی 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام ایک انتخابی ریلی نکالی گئی ’’ریلی‘‘ کا آغاز پاور ہاوس چورنگی سے ہوا جو کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئی نیوز کراچی سیکٹر فائیو ای میں جاکر اختتام ہوئی جبکہ ریلی کی قیادت پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کی۔ ریلی کے شرکاء ٹرکوں، بسوں، ویگن، کاروں، موٹر سائیکلوں، پر سوار تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پی ایس پی کے انتخابی کے پرچم تھام رکھے تھے اورپی ایس پی کے حق میں پرجوش نعرے لگارہے تھے۔

ریلی کا شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے جو ہمیشہ کیلئے ہے اور آج کے اس عظیم و عالیشان ریلی نے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ سنادیااورانشاء اللہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلی ہوگا اور 2023 میں پی ایس پی وزیر اعظم ہوگا اور 25 جولائی باطل کی شکست اور حق کی فتح کا دن ہے انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے تم کو گورنر بنوایا تمہارے ایم پی ایم این اے بنوائے اور بھر بھی تم کہتے ہوجاگ مہاجر جاگ تم نے مہاجروں کو کیا دیا اس شہر کو ہی کچرا کنڈی بنا دیا،پی ایس پی کے آنے سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوئی ہیں میری ماؤں میری بہنوں کیا تمہارے بچے آج زیادہ محفوظ ہیں اس سے پہلے زیادہ محفوظ تھے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا نام کے ساتھ اس شہر کے لوگوں پر کوئی بھی الزام لگادوں یقین کر لیا جاتا ہے ہم نے یہاں کے لوگو کو سمجھایا ان کا مقدمہ لڑا آج شہدا قبرستان لاشیں نہیں جاتی ہیں اگر پی ایس پی نہ ہوتی تو آج جیلوں میں 1500کی جگہ 15000نوجوان ہوتے تھے اس مو قع پرچیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے نیو کراچی میں این اے 253،، پی ایس 124 کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

Your Thoughts and Comments