2018کاالیکشن پاکستان میں تبدیلی کا سال ثابت ہو گا، ڈاکٹر صغیر احمد ،فوذیہ قصوری

بدھ جولائی 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں لیاقت آباد موسی کالونی ،یوسی 20-B عیسہ نگری کورنگی ٹاون یوسی 23 میں ،منعقد کارنر میٹنگز ، ایمپریس مارکیٹ ،رنچھوڑ لائن ٹاون، یوسی 5سول کواٹر اور پان منڈی گنگا بائی کمپاونڈ میں عوام ملاقاتوں، بارازروںکے دورہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے پی ایس پی کے این اے 247کی نامزد امیدوار فوزیہ قصوری ،این اے 245کے نامزد امیدوار ڈاکٹر صغیر احمد ، این اے 255کے نامزد امیدوار ڈاکٹر جمیل راٹھور،امیدوار پی ایس 106 سید قمر اختر نقوی ،این اے 240کے نامزد امیدوار آصف حسنین ، اور پی ایس 96کے امیدوار سید فیصان یاسرنے کہاکہ اختلاف اور نفرت کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور 2018کا الیکشن پاکستان میں تبدیلی کا سال ؂ثابت ہو گا انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25جولائی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر پی ایس پی کے نمائندوں کو فقید المثال کامیابی سے ہمکنارکرکے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے ، جبکہ این اے 240 کے امیدوار شیراز وحید نے کورنگی ٹاؤن یوسی 25 میں عوام سے ملاقاتیں کیں جبکہ این ای241 کے نامزد امیدوار دانش خان پی ایس 97 کے نامزد امیدوار سعد صدیقی نے عوام سے ملاقاتیں کیں اور مصطفی کمال کا پیغام پہنچایااسی طرح این اے 251کے نامزد امیدوار نہال ملک او پی ایس 117 کے امیدوار محمد عادل خان نے عوام سے ملاقاتیں اور ہینڈ بل تقسیم کئے جبکہ این اے 249 نامزد امیدوار ڈاکٹر فوزیہ حمید اور پی ایس 116 نامزد امیدوار محمّد شاہنواز قریشی نے گلشنِ غازی کے علاقے الطاف نگر میں خواتین، بزرگ اور دیگر علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں اسی طرح پی ایس 103کی نامزد امیدوار صو فیہ سعید نے سو سائٹی میں عوام سے ملاقاتیں اور ہنڈ بل تقسیم کئے جبکہ این اے 237کے نامزد امیدوار آفاق جمال نے میمن گوٹھ میں دکاندارو میں پی ایس پی کے پمفلٹ تقیسم کئے اسی طرحپی ایس 121کے نامزد امیدوار شیخ عبد اللہ نے سرجانی سیکٹر 39بی میں عوام سے ملاقاتیں کی او رمصطفی کمال کا پیغام پہنچایا