بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عام اجلاس ملتوی کردیا گیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن بتاریخ 10جولائی 2018ء کے تحت منتخب بلدیاتی سربراہان / نمائندوں کو 25 جولائی 2018ء تک معطل کردیا گیا ہے لہٰذا بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عام اجلاس جو ایجنڈا نمبر 17 کے تحت بروز جمعہ مورخہ 13 جولائی 2018ء کو بوقت تین بجے دن کونسل ہال واقع صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہونا تھا مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت موخر کردیا گیا ہے، مذکورہ اجلاس کے انعقاد کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔