پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں باہم اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں ، کامیاب نہیں ہو سکتیں،رہنماء پی پی پی سید ناصر حسین شاہ

بدھ جولائی 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر اطلاعات ،امیدوار صوبائی اسمبلی سیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں چاہے باہم اتحاد یاسیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں ، کامیاب نہیں ہو سکتیں،سکھرپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مذید کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم اور نئے صوبہ کا نعرہ لگارہی ہے اس کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کی طرف جانیوالے وضاحت کر یں کہ کیا وہ ایم کیو ایم کی اس بات سے متفق ہیں،انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں چاہے باہم اتحاد یو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں ، کامیاب نہیں ہو سکتیں، 25جولائی کو پیپلز پارٹی کو عوام کامیاب کریں گے، سندھ کے عوام جی ڈی اے کے رہنماؤں کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ سندھ میں کامیاب نہیں ہو سکتا، انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے، پارٹی رہنماؤں نے منی لانڈرنگ کے الزامات کا مقصد شہرت خراب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا میں اس معاملہ کو اچھالا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کیجانب سے ایم کیو ایم کو شریک اقتدار کیا جانے کی وجہ شہری ووٹرز کو احساس محرومی کو دور کرنا رہا ہے۔