ملک کی اقتصادی اور معاشی ، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت صرف دینی جماعتیں ہی کر سکتی ہیں، صدر ایم ایم اے ضلع سکھر

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر کے صدر علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی اور معاشی ، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت صرف دینی جماعتیں ہی کر سکتی ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابقپنوعاقل اور آباد لاکھا میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں بد عنوانوں کا احتساب کریں ، ہم اسلامی قوانین کی حفاظت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم دھشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ھیں اسلام سے اسکا کوئی تعلق نھیں ھے، انہوںنے کہا کہ ایم ایم اے ضلع سکھر کی تمام سیٹوںپرالیکشن لڑرھی ھے مخالفین ایم ایم اے کی پذیرائی سے پریشان ھیں ، مولانا محمد صالح انڈھر،زبیر حفیظ،سلطان احمد لاشاری بھی موجود تھے ۔