مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے، بزرگ شیعہ عالم علامہ عالم شاہ موسوی

بدھ جولائی 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) بزرگ شیعہ علامہ عالم شاہ موسوی نے شاہ نجف امام بارگاہ میں پی ایس 24 کے آزاد امیدوار حاجی محمد جاوید میمن سے ملاقات کے دوران دعا اور نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے، ظالموں کے سامنے کھڑا ہونا ایک جہاد ہے، یہ تسلسل صرف ووٹ لینے کی حد تک نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حاجی محمد جاوید میمن نے میرانی محلہ نمائش گرائونڈ یوسی 18 میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر اشفاق بھٹی، غلام حیدر راجپوت، غلام اکبر، حاجی محمد علی،عبدالقادر، گل حسن گوپانگ، دربان علی ، عمران مغل و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔