ملک فلاحی جماعت کی جانب سے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اورحملہ میں اے ، این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 20افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ملک دشمن دہشت گرد الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیںپشاور کا حملہ بھی اس سازش کی ایک کڑی ہے خود کش حملہ کرکے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی گہری سازش کی جارہی ہے پاکستان کے عوام دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوںسے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہونگے اور ملکر دشمنوں کی سازش کو ناکام بنادیں گے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک افواج اور سیکورٹی اہلکاروں، پاکستانی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گرد ایک دن ضرور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجو ہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک محمد رضوان الحق نے ہارون بلور سمیت شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ، تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم برابر کی شریک ہے نگراں حکومت پشارو حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا ئے ، شہداء اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کے اعلان کے ساتھ علاج معالجہ کی تما م تر سہولیات فراہم کرے ۔