Live Updates

پاکستان سنی تحریک نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ملک اور سکھر کی بہتری کیلئے 12 مطالبات پیش کر دئیے

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان سنی تحریک نے تحریک انصاف کے NA-207 مبین جتوئی کوملک اور سکھر کی بہتری کیلئے 12 مطالبات پیش کر دئیے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پاکستان سنی تحریک کے سیاسی کمیٹی کے نگراں محمد رضوان قادری نے وفد کے ساتھ جتوئی ہاؤس میں مبین جتوئی اور منور چوہان سے ملاقات کی، جس میں حافظ محمد اسلم لاشاری، اللہ ڈنو لکھن، سہیل میمن، عبدالماجد نائیچ ، شیر محمد جلبانی، وکی کمار ودیگر شامل تھے، رضوان قادری نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک اورسکھر کی سطح پر 12 مطالبات رکھے ہیں، جو ہمارے ان مطالبات کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائے گا ، ہم اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات