یکہ توت بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر قم طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے،اکبرجان

جمعرات 12 جولائی 2018 00:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صحت اکبر جان مروت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یکہ توت بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر قم طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایت اُنہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر صحت نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں یقین دلایا کہ دکھ کے اس گھڑی میں پوری قوم اپکے ساتھ ہیںاور دہشت گردی کے خلاف آپ لوگوں کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیگی۔

اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر نے وزیر صحت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 20افراد جاں بحق اور 62زخمی ہو گئے تھے۔ 54زخمیوں کو علاج و معالجے کے بعد رخصت کیا گیا ہے جبکہ 8مریض ہسپتال میں داخل ہے جس میں 3زخمی انسانی نگہداشت یونٹ اور 5مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ مریضوں کو ہر قسم طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اوراس مقصد کے لئے طبی عملہ 24گھنٹے وارڈز میں موجود رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :