لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 00:20

لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے،مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی جہاں ایک طرف سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں وہیں سیاسی درجہ حرارت بھی اپنی انتہا پر ہے۔

اس دوران کچھ ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آج ایک ایسا ہی واقعہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا ہے جہاں مسلم لیگ ن کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کردی گئی ہے۔تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔یاد رہے کہ خفیہ ادارے پہلے سے ہی سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور دفاترکے نشانہ بننے کا بتا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اداروں کی 2 رپورٹس کی بنیاد پر خبردار کیا ہے کہ الیکشن کے عمل کو تباہ کرنے کے لیے دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ تخریب کاری اور خود کش دھماکے ہو سکتے ہیں۔نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تما م صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھرٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے.