Live Updates

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیداواران کے خلاف ڈپٹی کمشنر کا ایکشن ۔48000روپے جرمانہ

جمعرات 12 جولائی 2018 00:30

چنیوٹ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیداواران کے خلاف ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا ایکشن ،این اے 100 کے امیدوارقیصر احمد شیخ کو 48ہزارروپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جبکہ سرکاری ملازمین کو کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت امیدواران کی الیکشن کی مہم چلانے پر انکے خلاف کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو رپورٹ کی گئی جن میں ڈاکٹر محمد علی ،علی عمران ، عمران خان ، عبدالغفار جٹ شامل ہیں جبکہ دو امیدوار ملک غلام عباس نسوآنہ اور تیمور امجد لالی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے ، اس سلسلہ میں تمام امیدواران ضابطہ اخلاق کی کاپیاں بھی فراہم کر دی گئیں تھیں ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ افسران پورے ضلع سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کی رپورٹس ثبوت کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر آن لائن بھجوا رہے ہیں جس پر ان کے خلاف کاروایا ںکی جا رہی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات