پی آئی اے نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:30

پی آئی اے نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی
لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) پی آئی اے نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی ،ْتفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے تمام کھلاڑیوں کوایچ آر آفیسر سے ملنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس کئے جائیں گے، سزا اور جرمانے کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ مل گئی۔اعزاز چیمہ، شہریار غنی، شہزر محمد، آغا صابر سمیت کئی کھلاڑیوں کو نوٹس موصول ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :