Live Updates

آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر کی قیادت میں گجر برادری کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدواروںکی حمایت کا اعلان

جمعرات 12 جولائی 2018 00:30

گوجرانوالہ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر چوہدری شوکت منیر کی قیادت میں معروف سماجی ‘سیاسی شخصیت راشد گجر اور شوکت گجر نے گجر برادری کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف این اے 81 کے امیدوار چوہدری محمد صدیق مہر کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گجر برادری کی شمولیت کے بعد چوہدری محمد صدیق مہر کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے ۔راشد گجر نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پوری برادری کے ہمراہ ان پی ٹی آئی امیدواروں کی بھرپور مہم کو آگے بڑھائیں گے اور ان کو کامیاب کروا کر حلقہ کی بہتری کیلئے ان سے اچھے اقدامات کروائینگے ۔ بہتری کی امید ووٹ کی پرچی کے مثبت استعمال سے ہی ممکن ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات