پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں میڈیا کااہم کردار ہے، میڈیا سے متعلق افراد کے بھرپور تعاون سے ہی حکومتی اقدامات کار آمد ہوسکتے ہیں،حکومت بلوچستان کے ترجمان ملک خرم شہزاد کا ورکشاپ سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 00:40

کوئٹہ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان حکومت بلو چستان ملک خرم شہزاد نے کہاہے کہ پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں میڈیا کااہم کردار ہے اور میڈیا سے متعلق افراد کے بھرپور تعاون سے ہی حکومتی اقدامات کار آمد ہوسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں ایک مقامی ہوٹل میں الیکشن 2018میں میڈیا کے کردار سے متعلق ایک ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ سیکورٹی اداروںکی کا وشوں ذرائع ابلاغ اور عوام کے تعاون سے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور عام انتخابات کے پرامن انعقاد اور اسکی آزادانہ کوریج کیلئے ساز گارماحول پید ا ہو ہے ۔انھوںنے کہاکہ میڈیا عام انتخابات کے دوران آزادانہ کو اریج اور ،اپنے پیشہ وارنہ فرائض کی ادائیگی میں صوبائی حکومت تمام ممکنہ سہولیتں فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا بہت فرض ہے کہ صورتحال کی خوشگوار ی کوبرقرار رکھنے کیلئے سنجیدہ متوازن اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کادامن نہ چھوڑیں ۔صوبائی وزیر نے بلوچستان میں میڈیا کے کردار پراطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ عام انتخابات کے دوران بھی بلو چستان کا میڈیاذمہ داری اورعوام دوستی کا مظاہرہ کرے گا۔