پشاور میں انتخابی مہم کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے پرخودکش حملہ قابل مذمت ہے ، حکومت پرامن انتخاب کرانے کیلئے پرعزم ہے،ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے ارادے متنرلزل نہیں ہوسکتے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:40

کوئٹہ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے گذشتہ روز خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور میں انتخابی مہم کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے پرخودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور اور دیگر سیاسی کارکنان کی شہادت پرگہرے رنج غم کا اظہار کہا۔

(جاری ہے)

انھوں کہ حکومت پرامن انتخاب کرانے کیلئے پرعزم ہے اورایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے ارادے متنرلزل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابی عمل کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میںمکمل تعائون کریں اور انتخابات کو سبوتاثر کرنے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے قومی اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریں گورنر بلوچستان نے شہید ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی وہمدردی کرنے ہوئے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔