تھانہ آر اے بازار پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار

جمعرات جولائی 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) تھانہ آر اے بازار پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے داو پر لگی رقم برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص آر اے بازار کے علاقے میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے تھے جس پرتھانہ آر اے بازار پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کی09ملزما ن لیاقت ، بابر ،ندیم ، عادل ، آفریز، بلال، آصف، بلال احمد اور مدثرکو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 43290/-روپے اور09عدد موبائل فون برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments