پولیس پر فائرنگ، ملزم کو دس سال قید اور جرمانے کی سزا

جمعرات جولائی 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ اور پولیس پارٹی پر حملے کرنے والے ملزم کو انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے،بدھ کے روز خصوصی عدا لت نے ملزم عاشر مسیح کو دس سال قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے،عدالتی فیصلے کے تحت ملزم کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جا ئیداد بحق سرکار ضبط کر نے حکم جاری کیا ہے،ملزم کی فائر نگ سے شدید زخمی اہلکار کو بطور دامان دس ہزار روپے ادائیگی کا حکم دیا گیا، ضمانت پر رہا دیگر 11ملزم مقد مے سے بری کر دیئے گئے ہیں، فیصلہ انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدا لت کے جج سلمان بیگ نے سنا یا، ملزمان کے خلاف11مئی 2015کو تھا نہ بنی میں مقد مہ درج کیا گیا تھا۔

Your Thoughts and Comments