لیگی کارکنوں کی گرفتاری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئیے، یک طرفہ کارروائی نہ کی جائے،حنیف عباسی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل ایسا لگ رہا ہے جیسے منی مارشل لاء لگ چکا ہے، ہمارے دفاترز بند کرائے جا رہے ہیں اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے،ریلی میں سب کارکنان پرامن تھے،چئیرمین وائس چیئرمین پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہوئے لاوڈ اسپیکر پر نوٹس بھیج دیا جاتا یے، چار دن سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کو روکا جا رہا ہے،راولپنڈی میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے،سیدھی طرح کہہ دیں شیخ رشید کو جتوانا ہے ،سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چھوٹے چھوٹے دفاترز کھولنا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئیے یک طرفہ کارروائی نہ کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما و سینیٹر چوہدری تنویر خان،ملک ابرار احمد اور مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان کے علاوہ دیگر لیگی راہنما وکارکنان بھی موجود تھے،لیگی راہنما وں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مقبولیت سے دنیا بھی اور پاکستان کے لوگ بھی گھبرائے ہوئے ہیں، تیرہ تاریخ کو قائد کے استقبال کے لیے سکستھ روڈ سے لاہور تک جائینگے۔