�ولائی کو نوازشریف کا تاریخی استقبال پاکستان کی سیاسی صورتحال کا رخ موڑ دے گا، راجہ جاویدا خلاص

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) 13جولائی کو سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال پاکستان کی سیاسی صورتحال کا رخ موڑ دے گا تمام رکاوٹیں اور ہتھکنڈوں کے باوجود نوازشریف کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں لاہور پہنچ کر نوازشریف پر اعتماد کااظہار کریں گے ان خیالات کااظہار حلقہ این اے 58سے ن لیگ کے امیدوار راجہ جاویدا خلاص پی پی آٹھ کے چوہدری محمدریاض نے استقبالی تیاریوں کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہا کہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام 25جولائی کو شیر کے نشان والے امیدواروں کو بھاری تعداد میں کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کر دیں گے کہ ن لیگ ہی پاکستان پر حکمرانی کی اہل ہے جاوید اخلاص اور چوہدری محمدریاض نے کہا کہ سینئر رہنما اور عوام کے دلوں کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا 13جولائی کو لاہور ایئرپورٹ پر عوامی سمندر استقبا ل کرے گا گوجرخان سے ایک بڑ ا قافلہ جمعہ کی صبح زمان ہائوس سے لاہو رکیلئے روانہ ہوگا اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کارکنوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ان رہنمائوں نے کہا کہ کارکن 13جولائی کو صبح نو بجے زمان ہائوس پہنچ جائیں راجہ جاویداخلاص ، چوہدری محمدریاض اور راجہ حمید کی قیادت میں جلوس لاہور روانہ ہوگاجبکہ کارکنوں کیلئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔