مقرر کردہ سائز سے زائد پینا فلیکس تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں ،مرضیہ سلیم

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرنٹنگ پریس مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا مقرر سائز سے زائد پینا فلیکس تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں پریس مالکان اس پابندی کو یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں مرضیہ سلیم نے کاہ کہ جو پریس خلاف ضابطہ اشتہاری مواد انتخابی امیدواروں کیلئے تیار کرتے ہوئے پایاگیا اس کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے دوسری طرف انتظامیہ نے شہر بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے سینکڑوں کی تعدادمیں آویزاں بڑے بڑے پینافلیکس اتار دیے ہیں ۔