نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس عوامی شعور اجاگر کرنے میں موثر کردا رادا کرے، انسپکٹر جنرل محمد عامر ذوالفقار کا موٹرویز افسران سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس عوامی شعور اجاگر کرنے میں موثر کردا رادا کرے، ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس محمد عامر ذوالفقار نے موٹرویز افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل کی زیر صدارت زونل افسران برائے تعلقات عامہ کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی،کوئٹہ ،لاہور،پشاور ،اسلام آباد اور ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تعینات افسران نے شرکت کی ،اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے زونز کی کارکردگی بحوالہ ذرائع ابلاغ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹر ویزپولیس محمد عامر ذوالفقار نے کہا کہ ذرائع ابلاغ دنیا بھر میں مختلف واقعات کے بارے میں عوام کو مکمل اور بروقت آگاہی فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں لہذا افسران برائے تعلقات عامہ ذرائع ابلاغ کے ساتھ روابط کو مزید بڑھائیں تاکہ عوام الناس کی معاونت ،حفاظتی تدابیر اور تعلیم وتربیت کا فروغ بہتر ہوسکے ،اس موقع پرانہوںنے مزید کہا کہ موٹرویز پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت ،بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ،ہرقسم کی تفریق اور تعصب سے بالاتر قانون کا بلا امتیاز نفاذ،رکاوٹوں سے پاک ٹریفک ،جدید اور بروقت امدادی سہولیات کی فوری فراہمی موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے ،زندگی کے ہر طبقے اور شعبے سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین میں قوانین کے مطابق کے مطابق محفوظ ڈرائیونگ کے شعور کو اجاگر کرنا اور حادثات سے پاک معاشرے کا فروغ نیشنل ہائی ویز انڈ موٹر ویز پولیس کا نصب العین ہے۔