جرمنی سے نکالے جانے والے افغان شہری کی کابل میں خود کشی

جمعرات 12 جولائی 2018 10:10

جرمنی سے نکالے جانے والے افغان شہری کی کابل میں خود کشی
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) جرمنی سے ملک بدر کیے جانے والے ایک افغان مہاجر نے کابل میں خود کشی کر لی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ 23 سالہ اس نوجوان کا تعلق صوبہ بلخ سے تھا اور اس کی لاش ایک ہوٹل کے کمرے سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اس نوجوان نے خود کو پھانسی لگائی۔ گزشتہ ہفتے اسے 68 دیگر افغان شہریوں کے ساتھ وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ ملک بدری سے قبل وہ 8 سال تک جرمنی میں مقیم تھا۔ دوسری جانب جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ وہ جرمنی سے اتنی بڑی تعداد میں افغان باشندوں کو نکالے جانے پر مطمئن ہیں۔

متعلقہ عنوان :