عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کی فلم کا گانا ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ گاتے ہو ئے وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

جمعرات 12 جولائی 2018 11:23

عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کی فلم کا گانا ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ گاتے ہو ئے ..
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا اداکار رنبیر کپور کی فلم کا گانا ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ گاتے ہو ئے بنائی گئی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلمساز کرن جوہر اور میزبان و اداکار منیش پائول کے ہمراہ ایک تقریب میں اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کا ٹائٹل گانا گاتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جبکہ وڈیو میں ان کے ساتھ منیش پائول بھی گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔