Live Updates

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 129 ، علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج کر دی

عدالت عالیہ نے عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

جمعرات 12 جولائی 2018 12:24

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 129 ، علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 129 سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بروقت رجوع نہ کرنے پر درخواست خارج کردی اورعلیم خان کوالیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات