نواز شریف ،مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی نئی درخواست دائر

جمعرات 12 جولائی 2018 13:00

نواز شریف ،مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی نئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

شہری آمنہ ملک کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں تقاریر اور گفتگو کے خلاف دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات اور اشاعت سے روک رکھا ہے ۔عدالتی احکامات کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے عدلیہ مخالف تقاریر نشر کی جا رہی ہیں۔عدالتی احکامات کے مطابق عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے پر پابندی یقینی بنایا جائے ۔