تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کارروائی‘ میرپور سے ہیروئن کھوئی رٹہ سپلائی کرنے والا ڈرائیور گرفتار

جمعرات 12 جولائی 2018 13:05

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کارروائی‘ میرپور سے ہیروئن کھوئی رٹہ سپلائی کرنے والا ڈرائیور گرفتار جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش سے چار سو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی ہدایت ہر ایس ایچ او تھانہ کھوئی رٹہ نے ہمراہ ایس آئی فیصل صدیق،ملک آزاد،سردار تاصف،ڈی ایف سی راجہ خضر ،ابرار مرزا،دلشاد راجہ نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش الیاس ساکن دھنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چارسو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران میرپور سے ہیروئن لا کر کھوئی رٹہ سپلائی کر نے والا بدنام زمانہ منشیات فروش کبیر بھٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پچاس گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی -