Live Updates

میں نے عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس پکڑے تھے۔ ریحام خان کا دعویٰ

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کی جیب سے برآمد ہونے والی کوکین کی تصاویر بھی چھاپ دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 جولائی 2018 13:00

میں نے عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس پکڑے تھے۔ ریحام خان کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ ریحام خان نے جہاں اپنی کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں وہیں انہوں نے عمران خان سے متعلق کئی دعوے بھی کیے ہیں۔ حال ہی میں انکشاف ہوا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس برآمد کیے تھے، یہی نہیں بلکہ ریحام خان نے عمران خان کی جیب سے برآمد ہونے والی کوکین کی تصاویر بھی اپنی کتاب میں شائع کروادیں۔

  ریحام خان نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ عمران خان سے کوکین برآمد کی تھی۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے نے ایک مرتبہ پھر سے خبروں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔واضح رہے قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کُن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے شائع نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ۔

کتاب میں ریحام خان نے اپنی زندگی ، پہلی شادی اور اس کی ناکامی اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے و قت کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ ریحام خان نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں مراد سعید ، حمزہ علی عباسی اور دیگر کے بارے میں بھی اپنی کتاب میں کئی انکشافات کیے جن میں سے کچھ حمزہ علی عباسی پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پرریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرز رکھی ہے ، اس کتاب کو شائع نہیں کیا گیا بلکہ اسے ایمازون پر صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔ ریحام خان کی 365 صفحات پر مشتمل ایک کتاب واٹس ایپ گروپس میں بھی گردش کر رہی ہے، جس سے متعلق ریحام خان کا کہنا ہے میری کتاب کے 365نہیں بلکہ 563 صفحات ہیں۔

جو کہ ایمازون پر دستیاب ہے۔ معروف صحافی کامران خان نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں ایک ٹویٹ کیاجس میں انہوں نے کہا کہ  ریحام خان کی کتاب کے 365 صفحات ہیں۔اور یہ اب منظر عام پر آ گئی ہے ۔ریحام خان کی کتاب ایسے گردش کر رہی ہے جیسے پاکستانی سیاست پر کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کتاب کو منظر عام پر لانے کی ٹائمنگز بہت مشکوک ہیں۔

یہ کتاب عمران خان کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال ہو گی۔کتاب میں شامل باتیں یقینی طور پر چونکا دینے والی ہیں۔تحریک انصاف کو جتنا جلدی ہو سکے اس کتاب کے حوالے سے مقدمہ دائر کرنا چاہئیے۔
کامران خان کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ سر مجھے نہیں معلوم آپ وہ کتاب کیوں نہیں پڑھ رہے جو میں نے شائع کی ہے۔اس کتاب کے 365 نہیں بلکہ 563 صفحات ہیں۔آپ واضح طور پر ایک کتاب کا ترمیم شدہ ورژن پڑھ رہے ہیں۔براہ کرم آپ اپنی بھاری تنخواہ میں سے پیسے ادا کر کے میری اصل کتاب خریدیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات