پی آئی اے کو خسارے سے نکال کر خودکفیل بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزارت دفاع کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب

جمعرات 12 جولائی 2018 13:42

پی آئی اے کو خسارے سے نکال کر خودکفیل بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) سینیٹ کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کو خسارے سے نکال کر خودکفیل بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت دفاع کی طرف سے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ پی آئی اے نے مشکلات کے باوجود اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔ خسارے کی بنیادی وجہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے قرضہ لینا اور شرح سود کے اتار چڑھائو کے باعث مالی لاگت میں اضافہ ہے۔ ایندھن کی قیمتوں کا بھی پی آئی اے کی کارکردگی پر اثر پڑا ہے جبکہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :