رواں برس چینی حدود سے ٹکرانے والا آٹھواں طوفان تباہی پھیلا کر تھم گیا

ریسکیو آپریشن شروع،نظام زندگی درہم برہم

جمعرات 12 جولائی 2018 14:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) سمندری طوفان ماریا چین کے جنوب مغربی علاقوں میں تباہی پھیلا کر تھم گیا اور اپنے پیچھے ٹوٹی سڑکیں اور تباہ حال عمارتیں چھوڑ گیا،تاہم حکام کی جانب سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔

(جاری ہے)

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق صوبہ سیچوان میں حکام نے ایمرجنسی ریسکیو مشن شروع کر دیا ہے،گھروں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے سڑکوں پر چلتی کشتیاں چلا دیں۔طوفانی ہوا اور بارش سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں ٹوٹ گئیں،نظام زندگی مفلوج ہو گیا،وسیع علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،سمندری طوفان ماریا اس برس چین سے ٹکرانے والا آٹھواں طوفان ہے۔