گیس کے سلیب ریٹ کم کرنے سے ایک ارب روپے کا مزید نقصا ن برداشت کرنا پڑے گا،م

زید سبسڈی نہیں دی جا سکتی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کا ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہء اعتراض کا جواب

جمعرات 12 جولائی 2018 14:48

گیس کے سلیب ریٹ کم کرنے سے ایک ارب روپے کا مزید نقصا ن برداشت کرنا پڑے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے سلیب ریٹ کم کرنے سے ایک ارب روپے کا مزید نقصان برداشت کرنا پڑے گا، مزید سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخ پہلے ہی کم ہیں، اس لئے مزید سبسڈی دینا ممکن نہیں ہے، اگر سینیٹ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے مطابق بلوچستان سمیت ملک میں گیس کے سلیب ریٹس کم کئے جائیں تو اس سے کمپنی کو مزید نقصان ہوگا۔