Live Updates

نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ن لیگ دھڑے بندیوں کا شکار ہو گئی

پارٹی رہنماؤں کی آپس میں چپقلش کی وجہ سے کارکنوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 جولائی 2018 15:29

نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ن لیگ دھڑے بندیوں کا شکار ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء) : ن لیگی رہنماؤں نے قافلے لاہور لے جانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن آمد پر قافلے کب اور کہاں سے روانہ ہوں گے، کوئی تیاری نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنا ء اللہ، طلال چوہدری اور عابد شیر علی سمیت کئی اہم رہنما اپنی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

رہنماؤں کی آپس میں چپقلش کی وجہ سے کارکنوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔اور نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ن لیگ دھڑے بندیوں کا شکار ہو گئی۔ن لیگی رہنماؤں نے قافلے لاہور لے جانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن آمد پر قافلے کب اور کہاں سے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں کارکنان کو کچھ نہیں بتایا جا رہا۔

اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے انتظامات کا بتایا جا رہا ہے۔جب کہ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے بھی ن لیگ کو گاڑیاں فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ رات کافی دیر تک لیگی ٹکٹ ہولڈرز نے متعدد ٹرانسپورٹرز کو عام کرائے سے ڈبل کرائے پر ویگنیں دینے کی پیشکش بھی کی ہے ۔ لیکن ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں زبر دستی ویگنیں لی جاتی تھیں ۔

باقی رقم لینے کے لئے چکر لگا لگا کر تھک جاتے تھے لیکن رقم نہیں دی جاتی تھی ۔اب تو تحریک انصاف کے اُمیدواروں یا الیکشن کمیشن کو ہی گاڑیاں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ لاہور میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کی 13 جولائی کو آمد کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری لاہور طلب کر لی گئی ہے جبکہ لاہور کی سڑکوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کر دئے گئے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر شاہراہوں پر کھڑا کر کے راستوں کو بند کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات