الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی شفافیت کا جائزہ لینے کیلئے غیر سیاسی تنظیموں اور این جی اوزکو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

جمعرات 12 جولائی 2018 16:19

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی شفافیت کا جائزہ لینے کیلئے غیر سیاسی ..
فیصل آباد۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی شفافیت کا جائزہ لینے کیلئے غیر سیاسی تنظیموں اور این جی اوزکو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ خصوصی کارڈز کے حامل مبصرین پولنگ کے عمل کا جائزہ لے سکیں گے،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ25 جولائی کے جنرل الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 50 تنظیموں نے باہم اشتراک سے نیٹ ورک تشکیل دیا ہے جس کے ذریعے وہ انتخابی حلقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں گے،انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن ایکٹ 238 کے تحت این جی اوز کے نمائندگان کو خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ مانیٹرنگ کے حوالے سے انہیں کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے۔