Live Updates

وزارت عظمیٰ کے دوران مصروفیات کے باعث حلقہ کو ٹائم نہ دے سکا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جمعرات 12 جولائی 2018 16:32

وزارت عظمیٰ کے دوران مصروفیات کے باعث حلقہ کو ٹائم نہ دے سکا،سابق وزیراعظم ..
کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے مری ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی عوام نے ہر دور میں میرا مان رکھا ان کا احسان کبھی بھلا نہیں سکتا۔کہوٹی کلیاڑی روڈ،برج بیاگہ روڈ،تھون پلائیں روڈ،گہل کہواٹی روڈ سمیت دیگر بڑی منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔کارکردگی کی بنیاد پر عوام ووٹ دیںگے ۔

عمران خان کے پاس پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی ویژن نہیں ناچ گانے کی سیاست کرنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کیا شاہدقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں میاں نواز شریف نے ہمشہ ملکی مفاد کی سیاست کی۔

(جاری ہے)

انسان سے سیاست کے دوران غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں۔

وزارت عظمیٰ کے دوران عوام کو ٹائم نہ دینے پر معذرت خواہ ہوں حلقہ این اے 57 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ۔مسلم لیگ ن کبھی لڑائی جھگڑے کی سیاست کو فروغ نہیں دیا مسلم لگ ن ایک پرامن جماعت ہے مسلم لیگ ن کا ورکر بکنے جھکنے والا نہیں مسلم لیگ ن شیروں کی جماعت ہے اور شیر میدان چھوڑ کر بھاگتے نہیں۔25جولائی کو عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کو مسترد کر دیںگے۔انشاء اللہ منتخب ہو کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات