یونیورسٹیاں ، اعلی تعلیمی ادارے ملک کی اقتصادی ،

انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ممنون حسین تعلیمی اداروں میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

جمعرات 12 جولائی 2018 16:32

یونیورسٹیاں ، اعلی تعلیمی ادارے ملک کی اقتصادی ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹیاں اور دیگر اعلی تعلیمی ادارے ملک کی اقتصادی اور انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صدر مملکت نے پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی تعلیمی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے اپنا تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔