وزیر داخلہ پنجاب سے ایمرا ، اینکا وفود کی ملاقات

آزاد میڈیا کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں‘ شوکت جاوید

جمعرات جولائی 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید سے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) اور الیکٹرانک نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ ایمرا کی جانب سے وفد کی قیادت صدر ایمرا محمد آصف بٹ ، جبکہ اینکا وفد کی قیادت سینئر نائب صدر محمد اقبال خان کر رہے تھے۔ اس موقع ارشد عامر، سلیم شیخ اور محمد اصغر بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا کہ میڈیا چینلز نے ذرائع ابلاغ کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔یہاں تک کہ آزاد میڈیا کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیںرہا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات فرائض کی انجام دہی خصوصاً انتخابات کی کوریج اور اس ضمن میں کسی کمی کوتاہی کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شوکت جاویدنے کہا کہ میڈیا الیکشن کو ڈ آف کنڈکٹ اور پیمرا قوانین کی پاسداری یقینی بنا رہا ہے۔ ملاقات کے آخر میں اراکین وفد نے وزیر داخلہ کواپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں درپیش چند مسائل سے آگاہ کیا ۔جس پر شوکت جاوید نے انہیں جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Your Thoughts and Comments