الیکشن 2018کے سلسلہ میں سات روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات جولائی 16:36

الیکشن 2018کے سلسلہ میں سات روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
سرگودھا۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن 2018کے سلسلہ میںسات روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر سیدامام کلیم اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی نگرانی میں الیکشن2018کے سلسلہ میں سپیشل فورس کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں کیا گیا ، الیکشن 2018کی ڈیوٹی کے سلسلہ میںسپیشل قومی رضا کاران کو بھرتی کیا گیا ہے، پولیس ملازمین ، سول ڈیفنس کے عملہ اور سپیشل فورس کو ایلیٹ فورس کے مہارت والے اساتذہ اور ریسکیو1122کے عملہ کی نگرانی میں جدید پیرا میٹرز کے مطابق بیلٹ باکسز اور ریٹرننگ آفیسر، وی آئی پی کی مدد، ایئر ایڈ، فائرفائٹنگ، کمانڈ مہارت، غیر مسلح جنگی، ہنگامی صورتحال کو ہینڈلنگ اورفرسٹ ایڈ پر تربیت دی گئی ، اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ اس تربیت کا مقصد پولیس اہلکاروں کے ساتھ سپیشل قومی رضاکاران کی صلاحیت کو تعمیر کرنا تھا، جس میں ہنگامی صورت حال اور انتخابات کے دن کسی غیر معمولی واقعے کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شفاف اور غیر منصفانہ انتخابات کا عمل پولیس کی ترجیح ہے اور محکمہ پولیس نے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرنے کیلئے عزم کیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments