نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی 25 جولائی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں بالخصوص سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت

جمعرات 12 جولائی 2018 16:42

نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی 25 جولائی کے عام انتخابات میں حصہ ..
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے 25 جولائی کے عام انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں بالخصوص سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی دارالحکومت کا ایک روزہ دورہ کیااور پشاور میں حالیہ دہشت گرد حملہ کے تناظر میں صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون احمدبلور سمیت 22 افراد شہید ہو گئے تھے۔

وزیراعظم نے خود کش حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑااور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ نگران وزیرداخلہ اعظم خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے سکیورٹی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔