امریکی حکومت افغان پناہ گزینوں اور انکی میزبان مقامی آبادیوں کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے پاکستان کی اعانت جاری رکھے گی، مارتھا یوتھ

امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے پناہ گزین وترک ِوطن کی یورپ، وسطی ایشیا ، جنوبی و شمالی امریکہ بیورو کی آفس ڈائریکٹر کا کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ

جمعرات 12 جولائی 2018 16:42

امریکی حکومت افغان پناہ گزینوں اور انکی میزبان مقامی آبادیوں کے مسائل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے بہبود آبادی، پناہ گزین وترک ِوطن کی یورپ، وسطی ایشیا ، جنوبی و شمالی امریکہ بیورو کی آفس ڈائریکٹر مارتھا یوتھ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت افغان پناہ گزین اور انکی میزبان مقامی آبادیوں کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے پاکستان کی اعانت جاری رکھے گی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ٹی ٹی آئی ) کا دورے کے موقع پر کہی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی معاونت سے جاری منصوبے کے تحت سی ٹی ٹی آئی افغان پناہ گزینوں اور اٴْن کی میزبان آبادیوں کے افراد کو پیشہ ورانہ اور فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔مارتھایوتھ نے مزید کہا کہ تربیتی ادارہ سی ٹی ٹی آئی اس بات کو سمجھنے کے لیے شاندار مثال ہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں بارے ادارے کی دی جانے والی امداد کس طرح افغان پناہ گزینوں اور انکی میزبان کمیونٹیز کے لیے پائیدار سہولیات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مارتھا یوتھ نے پاکستان کے چار روزہ دورے کے موقع پرکمشنر برائے افغان پنا ہ گزین سلیم خان، یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں ملکی نمائندہ روریندرنی مینک والا اور افغان نائب سفیر ذردشت شمس سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کوفروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔