Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ 30تاریخ تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے ،

مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، 13جولائی کو ہم ایئرپورٹ ضرورجائیں گے اور پرامن رہیں گے، انتظامیہ اور پولیس کو ظلم و زیادتی سے روکنے سے منع کروں گا، عمران خان کو 144کے باوجود جلسہ کرنے کی اجازت ہے، غلط افواہ پھیلائی گئی کہ فلائٹ کینسل ہوئی، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ضرور آرہے ہیں، وہ عوام کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وزیراعلیٰصاحب 26جولائی کو آپ نے پھر کالم لکھنے ہیں، آپ کو اس کا جواب دینا ہوگامیں جانتا تھا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کی غلیظ سیاست کا شکار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 16:56

سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ 30تاریخ تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ 30تاریخ تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،13جولائی کو ہم ایئرپورٹ ضرورجائیں گے اور پرامن رہیں گے، انتظامیہ اور پولیس کو ظلم و زیادتی سے روکنے سے منع کروں گا، عمران خان کو 144کے باوجود جلسہ کرنے کی اجازت ہے، غلط افواہ پھیلائی گئی کہ فلائٹ کینسل ہوئی، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ضرور آرہے ہیں، وہ عوام کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چیف منسٹر صاحب 26جولائی کو آپ نے پھر کالم لکھنے ہیں، آپ کو اس کا جواب دینا ہوگامیں جانتا تھا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کی غلیظ سیاست کا شکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گا، مسلم لیگ پر امن طریقے سے نواز شریف کا استقبال کرے گی، ہم پاکستان کی خدمت کرنے والے ہیں، پاکستان کو دھرنوں کے ذریعے سے تباہ کرنے والے اور ہیں، ہم پاکستان کو خوشحال بنانے والے ہیں، ہم قائد کے پاکستان کو چلانے والے ہیں، راولپنڈی میں سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، حنیف عباسی کے گھر پولیس گئی، پولیس نے لاہور میں غنڈہ گردی کی، سینکڑوں ہمارے کارکن کو پنجاب میں 30دن کیلئے پابند کیا گیا ہے، یہ سارا تماشا پوری قوم دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ 30تاریخ تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے،دوسری طرف پوری مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پوری دنیا اس واقعہ سے آگاہ ہو گئی ہے، دفعہ 144لگا دی گئی، عمران خان کو 144کے باوجود جلسہ کرنے کی اجازت ہے، ہم ایئرپورٹ جائیں گے اور پر امن رہیں گے، عوام کی دعائوں اور جذبوں کے ساتھ ہم جیت کے قریب ہیں، آج پورا جوش مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے، میں انتظامیہ اور پولیس کو ظلم و زیادتی سے روکنے سے منع کروں گا، وقت ایک سا نہیں رہتا، ہم قائد اور اقبال کے پیروکار ہیں، 13جولائی کو ہم ایئرپورٹ جائیں گے، یہ غلط افواہ پھیلائی گئی کہ فلائٹ کینسل ہوئی، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ضرور آرہے ہیں، وہ عوام کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چیف منسٹر صاحب 26جولائی کو آپ نے پھر کالم لکھنے ہیں، آپ کو اس کا جواب دینا ہوگامیں جانتا تھا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کی غلیظ سیاست کا شکار ہوں گے،ہم سب نے مل کر پاکستان کو بنانا ہے، تباہ نہیں کرنا ہے، ہماری معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے، خدا راس اس خطرناک کھیل کو ختم کرایا جائے، سینکڑوں مسلم لیگ (ن) گرفتار کارکن یہ بھی پاکستان کے حمایتی ہیں، الیکشن کمیشن بالکل کٹھ پتلی بن چکا ہے، میں پر امن استقبالی جلوس کو چلائوں گا، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، ہم نے بجلی کے اندھیرے دور کئے، ہم نے خوشحالی کا دور بحال کیا، کس یکو نقصان پہنچانا یہ کوئی اقبا لاور قائد کا نظریہ نہیں ہے، آج بہت سے ملک ہم سے آگے نکل گئے ہیں، آئیں مل کر پاکستان کو بنائیں، ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات