ہر رکاوٹ توڑ کر قائد کا استقبال کریں گے،

حالات جو بھی ہوں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 16:56

ہر رکاوٹ توڑ کر قائد کا استقبال کریں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ توڑ کر قائد کا استقبال کریں گے، حالات جو بھی ہوں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب جماعتیں شفافیت چاہتی ہیں ماسوائے ایک جماعت ہے، ہر رکاوٹ توڑ کر قائد کا استقبال کرنے لاہور پہنچیں گے، حالات جو بھی ہوں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی کی آمد پر مسلم لیگی کارکنوں نے نعرہ بازی اور گل پاشی کی۔ شاہد خاقان عباسی حلقہ این اے 53سے مسلم لیگ کے امیدوار ہیں۔